پشاور زلمی نے کراچی کو 44 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے کراچی کو 44 رنز سے شکست دے دی

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی۔  
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،ان کی جانب سے محمد حفیظ اورکامران اکمل میدان میں آئے جہاں پروفیسر اہم میچ میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ،ڈیون سمتھ کی وکٹ شاہد آفریدی نے حاصل کی وہ 15رنز بنانے میں کامیا ب رہے جبکہ ویسلز 11رنز بنانے کے بعدبوپارہ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں وکٹ پر کامران اکمل 75رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد عثمان شنواری کا شکار بنے۔سعد نسیم 35رنز بنا کر شنواری کی بال پر بولڈ ہوگئے۔سیمی کے 36رنز کی بدولت پشاور نے مقررہ اوورزمیں181رنز سکور کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق پشاورزلمی کی جانب سے 182رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور ڈینلی میدان میں آئے اور 15کے مجموعے پر ڈینلی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ،انگرام بھی 27کے مجموعے پر وہاب ریاض کا شکار بنے وہ بھی کوئی رنز بنانے میں ناکام رہے۔ان کی مشکلات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب مورگن 5رنز بنانے کے بعد ڈاوسن کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے،روی پوبارہ بھی7رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد شاہد آفریدی آئے اور 8گیندوں پر26رنز بنانے کے بعد پویلین لو ٹ گئے جس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کی جیت کی آخری امید بھی دم توڑ گئی،118کے مجموعے پر بابر اعظم بھی66رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پشاور زلمی کی جانب سے ڈاو¿سن نے 3،وہاب ریاض اور عمید آصف نے,2 2جبکہ حسن علی کے حصے ایک وکٹ آئی۔واضح رہے ملتان سلطانز اپنے لیگ میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کے 9پوائنٹس ہیں۔