عمران خان کے قافلے میں شامل کار نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا

عمران خان کے قافلے میں شامل کار نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا

ملتان: ملتان میں بند بوسن کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے میں شامل کار نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ڈی ایس پی صدر کا گن مین تھا، پولیس اہلکار ممتاز کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ جب سابق وزیراعظم نواز شریف نااہلی کے بعد اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے تو ان کے فافلے میں شامل ایک کار سے ٹکر کر بچہ جاں بحق ہوا تھا تو عمران خان نے ن لیگ کو بہت تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔

یاد رہے کہ آج ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ خان صاحب نے کہا کہ شہباز شریف کی کرپشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے پنجاب میں پولیس کی مدد سے لوگوں کو قتل کرایا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤں کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز بجلی کے منصوبوں سے پیسے بنا رہے ہیں۔