حسن علی آئی سی سی کے ایمرجنگ پلئیر آف دی ایئر قرار

حسن علی آئی سی سی کے ایمرجنگ پلئیر آف دی ایئر قرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پاکستانی باو لر حسن علی کوایمرجنگ پلئیر آف دی پلئیر منتخب کر دیا ہے ،انہیں یہ ٹرافی آج پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے بعد تقریب کے دوران دی گئی۔


اعزاز پانے کے بعد حسن علی کااپنے سوشل میڈیا اکاو نٹ پر کہنا تھا کہ دنیا میں بہترین باولر بننے کا خواب آج پورا ہوگیا جس پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔اس موقع پر انہوں نے اپنے فینزکا شکریہ بھی ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ اور اپنے پروفیشن میں زیادہ محنت کریں گے اور اپنے ملک کانام ہمیشہ بلند رکھنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿ نٹ پر ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔