محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا

 محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا

دبئی :ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ باولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور شروع کر دیا ، ذرائع کے مطابق محمد عامر مختلف لیگز اور مصروف شیڈول کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کریں گے، عامر رواں سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔
لیفٹ آرم قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے جولائی 2009 سے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ابھی تک 30 ٹیسٹ میں 95 وکٹیں لے چکے ہیں۔اپنا ٹیسٹ ڈیبیو سری لنکا کے خلاف 2009 میں کیا۔ محمد عامرکو 2010 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مشکوک نو بال کروانے کی وجہ سے سپاٹ فکسنگ کیس کا سامنا کرنا پڑا۔ سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی لگ گئی تھی۔ذرائع کے مطابق محمد عامر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ مختلف لیگز اور مصروف شیڈول کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کریں گے۔