المینیٹر ٹو، اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی سے ٹاکرا آج ہو گا

المینیٹر ٹو، اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی سے ٹاکرا آج ہو گا
کیپشن: آج کے میچ کی فاتح ٹیم 17 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹائٹل کی جنگ لڑے گی۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سپر لیگ فور میں آج دوسرےالمینیٹر میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی سے ہو گا۔

اس سے قبل پشاور زلمی کو کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 رنز سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے المینیٹر میں کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا تھا۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹائٹل کی جنگ لڑے گی۔