نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ،اندرونی ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئیں

نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ،اندرونی ویڈیو اور تصاویر سامنے آگئیں
کیپشن: Image s by news.com.au

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ اور 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد دہشتگرد کی جانب سے فائرنگ اور مسجد کی اندرونی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنونی شخص کی جانب سے خطرناک گن کے ساتھ مسجد میں موجود نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ نمازیوں نے بھاگ کر جانے بچانے کی کوشش بھی کی۔

نیوزی لینڈ کے النور اور لین ووڈ مساجد میں فائرنگ کی گئی جبکہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم النور مسجد میں نماز جمعہ کیلئے موجود تھی۔نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فوجی وردی پہن رکھی تھی اور اس کی عمر 28 سال ہے جبکہ وہ آسٹریلیا کا شہری ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد نے چہرے پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا ۔

دہشتگرد حملے کی فوٹیج براہ راست سوشل میڈیا پر نشر کر رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ حملے میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے شبہ کا اظہار کیا جارہاہے۔فائرنگ کے نتیجے میں 27 افراد جان بحق جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔