پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کی مذمت
کیپشن: پاکستانی ہائی کمشنر مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے المناک دہشت گردی کا حملہ قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھیانک حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور ہائی کمیشن سے حملے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ فائرنگ سے متاثرہ ایک مسجد میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔