آج ہمارے ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم

آج ہمارے ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم
کیپشن: Image by news.com.au

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے اور شہادتوں کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن بھی میدان میں آگئیں اور دہشتگردی و انتہاءپسندی کی مذمت کرتے ہوئے ایک حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق کی .

ان کاکہناتھاکہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیل نہیں بتاسکے، نیوزی لینڈ مسلمانوں کا گھر ہے اور ان کی حفاظت لازم ہے ، آج ہمارے ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم آرڈن نے بتایاکہ ہم ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، نیوزی لینڈ میں پرتشدد واقعات کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے متاثر ہونیوالے لوگ مہاجر ہوسکتے ہیں جو نیوزی لینڈ آئے ہیں ، وہ یہاں مہاجر ہوسکتے ہیں لیکن وہ ہم ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اس قسم کا یہ پہلا واقعہ ہے ، پاکستانی کمیونٹی سے مسلسل رابطے ہیں۔ ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہائی کمیشن کے حکام مسلسل انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔