بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے کی جگہ سے جان بچا کر نکلنے کی ویڈیو سامنے آگئی

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے کی جگہ سے جان بچا کر نکلنے کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو فائل

نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے میں اب تک 40 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہے ۔

تاہم اس حملے میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ارکان جان بچاکر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مسجد سے بچ نکلنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے ۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی مسجد کے نزدیکی پارک سے تیز قدموں کے ساتھ محفوظ مقام پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

واض رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق حملے کے پیشِ نظر بنگلہ دیش کی ٹیم کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں