کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملے میں 4 پاکستانی زخمی جبکہ 5 تاحال لاپتہ ہیں ، ترجمان دفترِ خارجہ

کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملے میں 4 پاکستانی زخمی جبکہ 5 تاحال لاپتہ ہیں ، ترجمان دفترِ خارجہ
کیپشن: پاکستانی ہائی کمشنر مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نیوزی لیںڈ میں ہونے والے دہشتگردانے حملے میں 4 پاکستانی زخمی جبکہ 5 تاحال لاپتہ ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشتگردانے حملے میں 4 پاکستانی زخمی جبکہ 5 تاحال لاپتہ ہیں ۔خیال رہے کہ دو مساجد میں ہونے والے حملوں میں اب تک 49 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔