نیوز ی لینڈ میں مسجد پر حملے کے بعد وزیرا عظم عمران خان بھی خاموش نہ رہے ،اہم بیان سامنے آگیا

نیوز ی لینڈ میں مسجد پر حملے کے بعد وزیرا عظم عمران خان بھی خاموش نہ رہے ،اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کے بعد با لآخر وزیر اعظم عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا ،عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ) میں مسجد پر دہشت گرد حملہ نہایت تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، ان کی ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور انکے اہل خانہ کیساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ) میں مسجد پر دہشت گرد حملہ نہایت تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے، یہ حملہ ہمارے اس موقف کی تصدیق کرتا ہے جسے ہم مسلسل دہراتے آئے ہیں کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور انکے اہل خانہ کیساتھ ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والااسلامی فوبیا کار فرما ہے جس کے تحت دہشت گردی کی ہر واردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا، مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کیلئے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔