اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا، تعداد32 ہوگئی

اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا، تعداد32 ہوگئی


اسلام آباد:اسلام آبادمیں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، جس کے باعث ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد32 ہوگئی ہے۔

ترجمان پمز کے مطابق پمز اسپتال میں امریکا سے آنے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ساتھ سفر کرنے والے مزید تین افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اس دوران کورونا سے متاثرہ خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد دونوں میاں بیوی کو پمز کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے، خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ جوڑا جو شادی میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچا تھا ان مہمانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

دوسری جانب پمز اسپتال میں زیر علاج گلگت بلتستان کی خاتون صحت یاب ہوگئیں ہیں،جس پر اسپتال انتظامیہ نے انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا سے متاثرہ 4کنفرم مریض داخل ہیں، چاروں مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے جبکہ کورونا کے شبہ میں روزانہ درجنوں لوگ ٹیسٹ کے لیے آرہے ہیں، روزانہ 4سے 5 مشتبہ مریض سامنے آرہے ہیں جن کے نمونے ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ بھجوائے جاتے ہیں۔

نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد32ہوگئی ہے۔
#/S