ملک میں کورونا سے بچاؤ، تحفظ، علاج کے لئے جامع پالیسی اپنائی جائے ، مزید وقت ضائع نہ کیاجائے ، شہباز شریف

ملک میں کورونا سے بچاؤ، تحفظ، علاج کے لئے جامع پالیسی اپنائی جائے ، مزید وقت ضائع نہ کیاجائے ، شہباز شریف

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک میں کورونا سے بچاو ، تحفظ، علاج کے لئے جامع پالیسی اپنائی جائے ، مزید وقت ضائع نہ کیاجائے ،مرکزی اور صوبائی سطح پر کورونا کی مانیٹرنگ کا نظام قائم کیاجائے،کورونا سے نمٹنے میں پروفیشنل ایڈوائس کے لئے چین سے رابطہ کیاجائے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ منحرف ارکان کو دس دس کروڑ دینے کے بجائے کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مناسب فنڈز مختص کئے جائیں ،میں باربار خبردار کرکے اور توجہ دلاکر حکومت کو اس کے فرض کا احساس دلارہا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے باتوں، بیانات، دعووں اور پریس کانفرنسوں کے بجائے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کورونا کے بڑھتے خطرات میں ابھی تک مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی اور سندھ حکومت کو شاباش ہے کہ انہوں نے کورونا خطرات میں عوام کی جان بچانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔