امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسز میں پرموٹ کرنے کا آپشن برقرارہے،وزیرتعلیم

امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسز میں پوموٹ کرنے کا آپشن برقرارہے،وزیرتعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ عالمی وبا کے کیسز کم نہ ہو ۓ تو سکول بند ہی رہیں گے ، امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے ۔ 

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھاکہ سکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے ، اگر بڑھتے کورونا کیسز میں کمی نہ آئی تو سکول  بند رکھنے کا آپشن موجود ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے سات بڑے شہروں میں آج سے تعلیمی اداروں کو پندرہ دن کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔ جن میں اسلام آباد ، فیصل آباد ، لاہور ، گجرات ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور شامل ہیں ۔ 

معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہناتھاکہ تفریحی پارک شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں پچاس فیصد طلبہ تعلیمی اداروں مییں حاضری دیتے رہیں گے ۔