قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ روک دی گئی 

  قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ روک دی گئی 

کراچی : قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ 

قومی فٹبال چیمپئین شپ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ، ترجمان پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کی ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مقابلے روک دیئے گئے ہیں ۔ 

ترجمان کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والی کھلاڑی کا تعلق کراچی یونائٹڈ کلب سے ہے ۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کراچی یونائٹیڈ اور اس سے مقابلے والی ٹیموں کو مکمل سکواڈ کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کراچی یونائٹیڈ سے میچ کھلینے والی کراچی ویمن ایف سی اور ایچ ای سی کو بھی سکواڈ کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ 

اسی طرح کراچی ڈبلیو ایف سی سے میچ کھیلنے والی سیالکوٹ ایف سی کو بھی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن ٹیموں کو ٹیسٹنگ کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔ ٹیسٹ رزلٹ آنے تک گروپ بی کے میچز معطل رہیں گے ۔