پنجاب میں سکولوں کو 19 مارچ تک کھولنے کی اجازت

پنجاب میں سکولوں کو 19 مارچ تک کھولنے کی اجازت
کیپشن: پنجاب میں سکولوں کو 19 مارچ تک کھولنے کی اجازت
سورس: file

لاہور : پنجاب کے بڑے شہروں میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو 19 مارچ تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو 19 مارچ تک امتحانات لینے کی اجازت ہے۔ جمعہ کے بعد تمام سکول مکمل طور پر بند کردیے جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ سکول اپنا شیڈول اس کے مطابق بنالیں۔ اس شیڈول کی خلاف ورزی پر سکول کو سیل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز پڑھنے پر پنجاب کے اضلاع کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دے دی گئی تھیں جن اضلاع میں چھٹیاں دی گئی تھیں ان میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، راولپنڈی، سیالکوٹ اور ملتان شامل ہیں۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ  فیصلے کا اطلاق اسلام آباد پر بھی ہوگا اور وفاقی دارالحکومت کے بھی تمام تعلیمی ادارے پیر سے موسم بہار کی چھٹیوں کے لیے بند ہوجائیں گے اور 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کی جانب سے مظفرآباد کے لیے بھی یہی فیصلہ متوقع ہے اور خیبرپختونخوا میں اس فیصلے کا اطلاق صرف پشاور میں ہوگا۔

 انہوں نے  کہا ہے کہ عالمی وبا کے کیسز کم نہ ہوتو سکول بند ہی رہیں گے ، امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے ۔ 

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہناتھاکہ سکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے ، اگر بڑھتے کورونا کیسز میں کمی نہ آئی تو سکلو بند رکھنے کا آپشن موجود ہے ۔