حکومت نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا :وفاقی وزرا کی اہم پریس کانفرنس

Shafqat Mahmood ,Fawad Ch, Shibli Faraz, Aggressive press conference, PDM

اسلام آباد :وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر بجلیاں گرا دیں ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نہیں نبھا سکا ،الیکشن کمیشن ممبران کو مستعفی ہو جا نا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے ،الیکشن کمیشن موجودہ حالات میں نہیں چل سکتا ،شفقت محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے ،الیکشن کمیشن سینٹ انتخابات کو شفاف بنانے میں ناکام رہا ،الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتبار نہیںرہا ،الیکشن کمیشن ایسابنناچاہیےجس پرسب سیاسی جماعتوں کااعتمادہو،الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائرکاکردار ادانہیں کررہا، دوسری جماعتوں سےپوچھاجائےتوان کوبھی الیکشن کمیشن پرتحفظات ہیں،کوئی بھی جماعت سینیٹ کےالیکشن سےخوش نہیں ،سینیٹ کےالیکشن میں جوہوااس کی ناکامی الیکشن کمیشن کی ہے،شفقت محمود کا کہنا تھا الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں نہیں نبھا سکااورناکام رہا۔

شفقت محمود نے مزید کہا وزیراعظم نےہمیشہ کہاووٹ کی خریدوفروخت سےسینیٹ الیکشن کوپاک کرنے کی کوششیں کیں،وزیراعظم سینیٹ الیکشن  کی شفافیت کیلئے چاہتےتھےکہ اوپن بیلٹ کےذریعےہو،تحریک انصاف واحدپارٹی ہےجس نےاپنےارکان کے خلاف ایکشن لیا، اس وقت مسلم لیگ ن کےاندرمایوسی ہےجو نظر آ رہی ہے، 2018 میں سینیٹ انتخابات میں منڈیاں لگیں تھیں۔

سینٹ انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے سپریم کورٹ نےکہاپارلیمنٹ سےرجوع کرناہوگا،سپریم کورٹ کی رائےپرہماراوفدالیکشن کمیشن گیا،ہم نےچیف الیکشن کمشنرسےکہاکہ کرپٹ پریکٹس روکنےکاطریقہ کاراپنایاجائے،الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہےکہ ایسےالیکشن کرائے جوشفافیت پرمبنی ہوں،الیکشن کمیشن نےہماری تجویزنہیں مانی، الیکشن کمیشن کومجموعی طورپراستعفا دیناچاہیے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا الیکشن کمیشن نیو ٹرل امپائر کا کردار ادا کرے جو وہ نہیں کررہا ،الیکشن کمیشن نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ،چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران استعفیٰ دیں ،انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں آئندہ الیکشن شفاف ہوں ۔

انہوں نے کہا آج افسوس ناک واقعہ ہواجس میں شہبازگل پرجوتےاورسیاہی پھینکی گئی،مسلم لیگ ن نےتشددکرنےکی روایت ماضی میں بھی قائم رکھی ہوئی تھی،معاملات ن لیگ کی مرضی کےمطابق ہوں توٹھیک ورنہ حملہ کرتے ہیں، ماضی میں سپریم کورٹ پربھی مسلم لیگ ن نےحملہ کیا تھا،وزیراعظم اعتمادکاووٹ جب لےرہےتھےتوان کےلیڈرآئےتاکہ جھگڑاہو،وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا یہ چاہتےتھےکہ لڑائی ہواورتماشالگے،مسلم لیگ ن کودیکھناچاہیےکہ وہ سیاست کوکس طرف لےکرجا رہےہیں ۔