پاکستان ہتھیاروں کے بڑے برآمدکنندگان کی فہرست میں شامل رہا ، رپورٹ

پاکستان ہتھیاروں کے بڑے برآمدکنندگان کی فہرست میں شامل رہا ، رپورٹ
سورس: File photo

لندن ، پاکستان ہتھیاروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں شامل رہا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2016 سے 2020 تک پاکستان ایشیا پیسیفک خطے میں بھاری ہتھیاروں کے بڑے درآمد کنندگان ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2016 سے 2020 کے دوران ہتھیاروں کی بین الاقوامی تجارت میں اضافے کا رجحان نہیں دیکھا گیا۔ امریکہ، فرانس اور جرمنی نے ہتھیاروں کی برآمد میں اضافہ کیا جبکہ روس اور چین کی جانب سے ہتھیاروں کی بین الاقوامی فروخت میں کمی آئی۔

اس رپورٹ کے مطابق بھارت، آسٹریلیا، چین، جنوبی کوریا اور پاکستان ایشیا پیسیفک خطے میں ہتھیاروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان رہے ہیں۔ 

چین جو کہ سال 20-2016 کے درمیان دنیا میں بھاری ہتھیاروں کا پانچواں سب سے بڑا برآمد کنندہ تھا اس کی برآمدات سال 15-2011 سے سال 21-2016 کے درمیان 7.8 فیصد کم رہیں۔

سال 20-2016 میں ہتھیاروں کی مجموعی برآمدات میں چین کی برآمدات 5.2 فیصد تھی، پاکستان، بنگلہ دیش اور الجیریا چین سے سب سے زیادہ ہتھیار لینے والے ممالک ہیں۔

ماہرین سائمن ویزمین کا کہنا تھا کہ ایشیا اور اوقیانوسیہ میں اکثر ممالک کے لیے چین کا ایک خطرے کے طور پر بڑھتا ہوا تاثر ہتھیاروں کی برآمدات کا سب سے بڑا محرک ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2016 سے 2020 کے درمیان بھاری ہتھیاروں کی فراہمی ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اضافے کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے ہموار رہی۔