سنوکر کے کھیل کو ایک بار پھر ایشین گیمز میں شامل کر لیا گیا

سنوکر کے کھیل کو ایک بار پھر ایشین گیمز میں شامل کر لیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق سنوکر کو ایک بار پھر ایشین گیمز میں شامل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ 2030ءایشین گیمز میں سنوکر شامل ہو گا۔ پی بی ایس اے نے کہا ہے کہاسنوکر کو 2010ءکے بعد ایشین گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز کے سنوکر ایونٹس میں پاکستان ایک گولڈ اور پانچ برانز میڈلز جیت چکا ہے جبکہ ایشین گیمز سے ہٹ کر بھی پاکستان نے سنوکر کی دنیا میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں، پاکستان کے مایہ ناز سنوکر پلیئر محمد آصف دو مرتبہ سنوکر کے ورلڈچیمپین کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔