کراچی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 1 اہلکار شہید

کراچی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 1 اہلکار شہید
کیپشن: کراچی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 افراد زخمی
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں یک اہلکار شہید جبکہ کم از کم پانچ شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکا اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید  اور5 افراد  کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے جب کہ پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور رینجرز کی گاڑیاں سنیپ چیکنگ کر رہی تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔

ادھر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کریکر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی اور انھیں ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں ناصر، حنیف، اعجاز، عرفان، محبوب، یاسر اور وقاص شامل ہیں تاہم شہید ہونے والے رینجرز اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ابھی کسی تنظیم یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز کی ایک گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہو گیا۔