حکومتی وزرا معافی مانگنے کے بجائے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو گئے ہیں، مریم نواز

حکومتی وزرا معافی مانگنے کے بجائے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو گئے ہیں، مریم نواز
کیپشن: حکومتی وزرا معافی مانگنے کے بجائے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو گئے ہیں، مریم نواز
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج قوم کو سمجھ آ گئی اداروں پر تنقید اور حملہ کیسے ہوتا ہے جبکہ ڈسکہ الیکشن کا بدلہ الیکشن کمیشن سے کیوں لے رہے ہیں اور بدترین دھاندلی کے باوجود لوگوں نے آپ کو مسترد کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی وزرا معافی مانگنے کے بجائے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہو گئے اور چیف الیکشن کمشنر کو خود انہوں نے تعینات کیا جنہیں اب شرم آنی چاہیے۔ ڈسکہ میں سارا دن فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلایا گیا ہے اور انہوں نے 20 پریزائڈنگ افسران کو گرفتار کیا گیا۔

مریم نواز نے اسمبلیوں میں استعفے کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کل کے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد واضح ہو جائے گا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو گا۔ 

اس سے قبل مریم نواز کہا تھا کہ میں سیاستدان ہوں سیاست تو کروں گی۔ جب ناکام ہوگئے تو عدلیہ کا کندھا استعمال کر رہے ہیں۔  بیانات جانچنے کا اختیارنیب کوکیسے مل گیا؟ ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کا مجھے باہر بھیجنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ یہ ٹرے میں رکھ کر پاسپورٹ اور ٹکٹ دیں پھر بھی باہر نہیں جاؤں گی۔ تیسری بار بھی جیل جانے کے لیے تیار ہوں ۔مجھے گرفتار کیاگیا تو نوازشریف خود  قیادت کریں گے۔حکومت کا مجھے باہربھیجنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ عمران خان کوگھر بھیجنے تک بیرون ملک نہیں جاوَں گی ۔

مریم نواز نے کہا کہ نیب کوتکلیف ہے کہ میں آٹا اور چینی چور کو چو کیوں کہتی ہوں۔ کورونا ویکسین تو آ گئی لیکن عمران خان کی ویکسین یہ کہ عوام ان کو مسترد کر دیں۔ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ کوئی  بات نہیں کرےگی۔ اس  حکومت کی آئینی  اور نہ ہی قانونی حیثیت ہے۔ امید ہے لاہورہائیکورٹ   درخواست  کی سماعت  نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں میری ضمانت کےخلاف درخواست دی ہے۔ دو مرتبہ جیل کاٹ چکی ہوں، میاں صاحب بھی 2 بار جیل گئے ۔ نیب کو ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو رونا شروع کردیا۔ مجھ پر نیب آفس کے باہر حملہ ہوا، پتھر کھائے۔