چینی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے، مختلف شہروں میں کتنے روپے کلو فروخت ہو رہی ہے؟

چینی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے، مختلف شہروں میں کتنے روپے کلو فروخت ہو رہی ہے؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ملک میں چینی کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی ہے اور 10 بڑے شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے اس سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں چینی سب سے مہنگی 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔ 
اس کے علاوہ خضدار 97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ 95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔