عامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا مگر کیوں؟

عامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا مگر کیوں؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی: بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہتے ہوئے آخری پوسٹ شیئر کر دی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اب میں سماجی رابطوں کی کسی بھی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہوں گا۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس کی تصدیق کی۔ عامر خان نے لکھا کہ دوستوں، سالگرہ کے موقع پر آپ لوگوں کے پیار اور محبت کا بہت بہت شکریہ، میرا دل اس وقت بہت جذباتی ہے، ’دوسری خبر کے مطابق یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں بہت متحرک ہوں، میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

ccc0918141c0c136af9dc2b27b1f4be9

عامر خان نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے ساتھ اسی طرح بات چیت کرتا رہوں گا جیسے پہلے کیا کرتا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ میرے پروڈکشن ہاو¿س نے ایک نیا چینل بنایا ہے، اس حوالے سے میری اور میری فلموں کی اپ ڈیٹس اس ہی چینل کے ذریعے مل سکتی ہیں۔