پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، اموات اور نئے کیسز میں بڑی کمی

پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، اموات اور نئے کیسز میں بڑی کمی

  اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، گزشتہ روز وائرس سے ہونیوالی اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 313 ہو گئی ۔

 کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید34 ہزار401ٹیسٹ کیے گئے جس میں473افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد  15 لاکھ 19 ہزار 627 ہو گئی۔مثبت کیسز کی شرح ایک عشاریہ 37 فیصد ہو گئی ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار560مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں