ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان کیا کچھ طے پایا ؟خبر کچھ اور ہی نکلی 

MQM, Pakistan PP, Asif Zardari, Bilawal Bhutto

کراچی :اس وقت پاکستان کی سیاست میں ہلچل سی مچی ہوئی ہے ،کو ن کدھر جا رہا ہے کون کس کے خیمے میں ڈیرے ڈالنے جا رہا یہ سب کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہی لگ رہا ہے ایسے میں گزشتہ روز یہ خبر بھی آئی کہ ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں لیکن آج پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے اندرونی کہانی بھی بتا دی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں ،ایم کیو ایم سے ہونے والی ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف تو سامنے آگیا لیکن ایم کیو ایم نے میڈیا کو کچھ نہیں بتایا ،اس سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فی الوقت میں ایم کیو ایم کیساتھ کن معاملات پر کیا کچھ طے ہوا ہے تو نہیں بتا سکتا ہاں البتہ یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے کچھ تحفظات ضرور ہیں ۔

6e0f2e282f3466bf34f3a1864a52dcf0

سینئر سیاستدان قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ جو مطالبات ایم کیو ایم کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی کو پیش کیے گئے ہیں وہ ایسے نہیں کہ ان کو پورا نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والے ملاقات مثبت نوٹس پر ختم ہوئی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی اس پوزیشن میں ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دو ر کر سکے ۔

مصنف کے بارے میں