کورکمانڈر کانفرنس، آرمی چیف کی او آئی سی کانفرنس کی سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت 

کورکمانڈر کانفرنس، آرمی چیف کی او آئی سی کانفرنس کی سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت 
سورس: File

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ۔ آرمی چیف نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اور 23 مارچ کی پریڈ کے پر امن انعقاد کیلئے مکمل سیکورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں عالمی اورعلاقائی صورتحال کا جائزہ  لیا گیا۔  علاقائی تبدیلیوں اور ملک کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر کانفرنس کو  بریفنگ بھی دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ  ملکی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے  تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ کور کمانڈر کانفرنس نے بھارت سے میزائل فائر ہونے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

مصنف کے بارے میں