فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 2 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 525 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 20 ڈالرز اضافے سے 1924ڈالرز فی اونس ہے۔

مصنف کے بارے میں