دفتر خارجہ نے عمران خان اور انتخابات سے متعلق زلمے خلیل زاد کا بیان مسترد کر دیا

دفتر خارجہ نے عمران خان اور انتخابات سے متعلق زلمے خلیل زاد کا بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ”پاکستان میں انتخابات اور عمران خان کی گرفتاری“ سے متعلق افغانستان میں سابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کسی سے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔ 
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق امریکی ایلچی کے ٹویٹس کے جواب میں سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے پاکستان کو سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سطح پر بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی تجویز دی تھی۔
زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہو جائے گا، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں تجاویز دیتا ہوں کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جا سکے۔
تاہم دفتر خارجہ نے زلمے خلیل زاد کے مشورے کو مسترد کر دیا ہے اور ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم موجودہ مشکل صورتحال سے ایک مضبوط قوم کے طور پر ثابت قدمی سے نکلیں گے۔

مصنف کے بارے میں