"میں اللہ تعالی ،اپنی والدہ ،اہلیہ،کوچنگ سٹاف ،ساتھیوں اور شائقین کا شکر گزار ہوں "، مصباح الحق

ڈومینکا :پاکستان کی تیسرے ٹیسٹ میں جیت اور ویسٹ انڈیز میں پہلی بار سیریز جیتنے کے بعد مصباح الحق کا شاندار کیرئیر اختتام پذیر ہو گیا ۔میچ میں جیت کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاندار فتح پر اللہ تعالی ٰ  کا شکر کر تا ہوں۔ اپنی والدہ، اہلیہ، کوچنگ اسٹاف، ساتھیوں اور شائقین کا شکر گزار ہوں ۔

مصباح کا کہنا تھا کہ یونس خان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تاریخ میں یونس کے ساتھ میرا نام آئے گا، اس پر مجھے فخر ہے۔واضح رہے کہ اس میچ کی تاریخی فتح اور سیریز 1-2سے جیتنے کے بعد مصباح الحق ویسٹ انڈیز میں 3ٹیسٹ جیتنے والے پہلے ایشین کپتان بن گئے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر3 میچز جیتے ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر 2 ٹیسٹ جیت سکے اور باقی کوئی بھی ایشین کپتان ویسٹ انڈیز میں ایک سے زیادہ ٹیسٹ نہیں جیت پایا ہے۔