مستونگ میں دھماکہ ، 4 سکیورٹی اہلکار زخمی

مستونگ میں دھماکہ ، 4 سکیورٹی اہلکار زخمی

اسلام آباد: مستونگ میں دھماکہ کے نتیجہ میں 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ذرائع  کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے اسپلنجی میں دھماکے میں بظاہر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جسے جزوی نقصان پہنچا اور اس میں سوار4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔