"میں اپنے بیٹے کو مس کررہاہوں " مصباح الحق کی جذباتی گفتگو

ڈومینیکا:پاکستان کے تاریخ ساز کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر چیز ختم ہوتی ہے ،کرکٹ کی زندگی کو بہت انجوائے کیا ۔ان کا کہناتھا کہ تاریخ میں یونس خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا یہ بات انہوں نے ڈومینیکا ٹیسٹ کے اختتام پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔تاریخ ساز ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اس یادگار میچ میں اپنے بیٹے کو مس کیا، میرا بیٹا یہاں نہیں آ سکا، اسے مس کر رہا ہوں۔میچ سے متعلق مصباح کا کہنا تھا کہ مجھے اور یونس کو جس طرح رخصت کیا گیا وہ بڑا اعزاز ہے، تاریخ میں یونس خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ہر قدم پر سپورٹ کرنے پر اپنی والدہ اور اہلیہ کا مشکور ہوں، دنیا میں ہرچیز ختم ہوتی ہے، کرکٹ کی زندگی کو بہت انجوائے کیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاندار فتح پر اللہ کا شکر کر تا ہوں۔ اپنی والدہ، اہلیہ، کوچنگ اسٹاف، ساتھیوں اور فیز کا شکر گزار ہوں۔مصباح کا کہنا تھا کہ یونس خان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تاریخ میں یونس کے ساتھ میرا نام آئے گا، اس پر مجھے فخر ہے