عمران فاروق قتل کیس:پاکستان نے تیسری دفعہ برطانیہ سے شواہد مانگ لیے

عمران فاروق قتل کیس:پاکستان نے تیسری دفعہ برطانیہ سے شواہد مانگ لیے

اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کی مطلوبہ معلومات اور ثبوت فراہم نہ کرنے پر وزات داخلہ نے الطاف حسین اور انکے تین ساتھیوں کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے برطانیہ سے تیسری مرتبہ شہادت مانگ لیں اگر یہ شواہد نہ ملے تو مقدمہ کی تفتیش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے خدشہ ہے کہ آخر کار ملزمان کو فائدہ پہنچا گا۔
ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ سے متعلقہ برطانوی پولیس کے پاس دستیاب ٹھوس شواہد فراہم کروائے جائیں۔ اس سے پہلے بھی دو مرتبہ وزارت داخلہ کی جانب سے برطانوی ہوم ڈیپارنمنٹ کے ساتھ اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا گیا ہے لیکن برطانیہ نے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔
وزیر داخلہ نے چند روز پہلے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہا برطانوی حکومت پاکستان سے کیئے گئے معاہدوں اور معاملات کے لیے عملی اقدامات کرے۔
یاد رہے عمران فاروق کے قتل کے مجرم پاکستان کی تحویل میں ہیں اور شواہد برطانیہ میں ہیں پاکستان اور برطانوی حکومت کے درمیان معلومات کی فراہم اور لین دین کے معاہدے موجود ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں