پاکستانیو کی آواز نیو نیوز کی کامیابی کا ایک اور سال مکمل،دفاتر میں تقریبات شروع

پاکستانیو کی آواز نیو نیوز کی کامیابی کا ایک اور سال مکمل،دفاتر میں تقریبات شروع

لاہور: نیونیوز نے کامیابی کے دو سال مکمل کرلئے۔ نیونیوز نے غیرجانبدارانہ خبریں، سچائی کی تلاش اور خبر کے دوسرے رخ کو بھی اپنے ناظرین سے شیئر کیا۔پاکستانیوکی آواز نیونیوزکی دوسری سالگرہ کی تقریبات ملک بھر میں منائی جارہی ہیں۔نیونیوز کی کامیابی پراہم سیاسی شخصیات،صحافیوں، سول سوسائٹی نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جبکہ شہریوں نے بھی نیو کو سراہا ہے

 کامیابی کے اس سفر میں نیو نیوز نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے۔ پاکستانیو کی آواز کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن سچ کے سفر میں نیو نیوز بے خوف اور نڈر رہا۔ سختیوں اور پابندیوں نے نیو فیملی کو مزید حوصلہ بخشا کہ ۔ جھکناہے نہ بکنا ہے۔ سچ کا سفر جاری رکھنا ہے۔ نیو نیوز نے حق گوئی اور سچائی کی روشن مثال کرتے ہوئے اپنا دوسرا سال مکمل کیا۔ نیو نیوز بنا بے باک، کھری اور سب سے معتبر اور بڑی آواز جس کی راہ میں چٹانوں جیسی بڑی بڑی رکاوٹیں بھی آئیں لیکن ٹیم نیو کا حوصلہ بھی پہاڑ نکلا۔ کارکنوں نے سفر کی مشکل شرط پوری کی اور راستے آسان ہوتے گئے۔ نیو نیوز کا عزم ہے قلم کی حرمت کا بھرم رکھنا ہے۔ جب پاکستانیو کی آواز نیو نیوز کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی اور اسے ایک ہفتے کیلئے بند کیا گیا تو ملک بھر میں ٹیم نیو کے سیکڑوں کارکنان سڑکوں پر نکلے تو سول سوسائٹی کے ہر شعبے نے اس کا بھرپور ساتھ دیا۔ نیو نیوز نے ثابت کیا کہ خبر کیا ہے وہ بھی وثوق کے ساتھ۔ ریٹنگ کی فکر کئے بغیر نیو نیوز نے ملک کے ہر کونے سے اہم خبر۔ نیو نیوز نے پیشہ وارانہ تقاضوں کو نبھاتے ہوئے سچائی اور بے باکی کا علم اٹھایا۔ ہر لمحے حقیقت سے ناظرین کو آگاہ کیا بتایا۔ ٹیم نیو کے ہر کارکن کا یہ عزم ہے کہ عوام کے اعتبار اور پیشہ وارانہ کامیابیوں کا سفر اسی جذبے سے جاری رکھا جائےگا۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نیو نیوز کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا۔ جبکہ میرپور میں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور کیک کاٹا گیا جبکہ تقریب کے مہمان وزیرآزادکشمیر چودھری سعید تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیونیوز نے قلیل مدت میں خود کو صف اول کے چینلز میں شامل کرلیا۔مظفرآباد میں بھی سالگرہ کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت کی۔مظفرگڑھ پریس کلب میں نیو نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،،،
جیکب آباد میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر نے دس پونڈ وزنی کیک کاٹا اور اور نیونیوزکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔کشمورمیں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ۔۔نیونیوزنے مظلوموں کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی۔سبی میں سالگرہ تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی میردوستین خان ڈومکی تھے۔انہوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور نیونیوز کو کامیابی کے ایک اور سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔بہاولنگر میں نیونیوزکی سالگرہ کا اہتمام پی ایف یو جے کے زیراہتمام کیاگیا۔جس میں مقررین نے نیونیوزکےچیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔میانوالی اور باجوڑ نیونیوزکی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیو نیوز نے قبائلی عوام کے حقوق کو اجاگرکیا۔لوئر دیر اور بنوں میں بھی نیونیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

فیروز والا پریس کلب میں میجک شو کےساتھ موسیقی کا تڑکا بھی لگایا گیا، شرکاء نے بھنگڑے  بھی ڈالے، بچوں میں تحائف اور پھول بھی تقسیم کئے گئے.گجرات میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے کیک کاٹا،تقریب میں دیگر سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔نیونیوز کی سالگرہ پر منڈی بہاء الدین میں بھی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی  اور نیو نیوز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔نارووال میں پروقارتقریب کا انعقاد  کیا گیا ، علاقے کی اہم سیاسی سماجی اورمذہبی شخصیات کے ساتھ صحافیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور نیو نیوز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔شیخوپورہ پریس کلب میں بھی نیو نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، شرکاء نےپاکستانیو کو حقائق سے باخبر رکھنے پر نیو نیوز کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔قصور، اوکاڑہ ، بھکر،بنوں،حیدرآباداور میرپور خاص میں بھی نیو نیوز کی سالگرہ پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے نیو نیوز کے غیرجانبدارانہ تجزیوں کی تعریف کی اور سچ پر مبنی خبریں نشر کرنے پرٹیم نیو کی کاوشوں کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں