نپولین کے بعد کم عمرترین فرانسیسی صدر نے عہدہ سنبھال لیا

نپولین کے بعد کم عمرترین فرانسیسی صدر نے عہدہ سنبھال لیا

پیرس:ایمانول میکخواں باضابطہ طور پر فرانس کے صدر بن گئے ،،فرانسیسی فوج کے سپریم کمانڈر بننے کے بعد جوہری کوڈز بھی ان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔وہ یورپی یونین اور یورو زون کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔ توقع ہے چند روز میں وہ نئے وزیراعظم اور کابینہ کا اعلان کر دیں گے ۔سبکدوش ہونےو الے صدر ہولاند کا کہنا ہے ۔ وہ اب عام فرانسیسی کی طرح زندگی گزارے گے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق ایما نوئل میکروں نے نپولین کے بعد کم عمرترین سربراہ کے طور پرفرانس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ایمانوئل میکروں نئے فرانسیسی صدرکا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل چارلس ڈیگال اور یاک شیراک جیسے قد آور سیاست دانوں کی صف میں آگئے۔

حلف برداری کے بعد انہوں فرانس کی نشاِ ثانیہ کے عزم کا اظہار کیا۔نئے فرانسیسی صدرکا کہناتھا کہ فرانس عظیم انقلاب کے دہانے پر ہے ۔ اس سے پہلے الیزے پیلیس آمد پر انہیں علامتی ہار پہنایا گیا جسے نپولین اول پہنا کرتا تھا ۔صدرمیکروں کو اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں