پاکستانی ڈراموں میں ماوں کا کردار کرنے والی مشہور اداکارائیں

پاکستانی ڈراموں میں ماوں کا کردار کرنے والی مشہور اداکارائیں

لاہور:ماں جہاں پیار برتتی ہے وہیں بہت سے معاملات میں ہماری رہ نما بھی بنتی ہے ۔حقیقی زندگی کے علاوہ ڈراموں کی زندگی مٰیں بھی ماں کے کئی ایسے کردار گزرے ہیں جو امر ہو گئے۔یہاں ہم ذکر کریں گے کچھ ایسی ہی ماوں کا جنہوں نے کئی ڈراموں میں ماوں کے لازوال کردار ادا کیے جو ڈرامے کے کردار کے علاوہ  حقیقی زنگیوں میں بھی کئی اولادوں کی رہ نمائی کا باعث بنا۔

بشریٰ انصاری

اداکارہ بشریٰ انصاری  نہصرف مزاح بہت خوب کرتی ہیں بلکہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتی ہیں اور بہست سے ڈراموں میں ان کے ماں کے کرداروں نے ان کے کرئیر میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ 

سامعہ ممتاز 

سامعہ نے شوبز جوئن کیا تو سنجیدہ موضوعات کو ہی چنا اور ان کے ماں کے کردار جن میں سر فہرست ’زیبو‘(ڈرامہ اڈاری) کا ہوا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے بہت لڑائی لڑی۔

ثمینہ پیرزادہ 

ثمینہ پیرزادہ جوانی سے ہی شوبز کی دنیا کا حصہ ہیں اور ہر طرح کا کردار انہوں نے بخوبی نبھایا اور اب عمر کے اس حصے میں وہ ماں کے روپ میں ہر دلعزیز کردار بن جاتی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو

ڈرامہ سیریل نجات سے شہرت پانے والی عتیقہ اوڈھو بہت عرصے سے ڈراموں کی زندگی کا حصہ ہیں اور اب وہ ماں کے روپ میں نظر آتی ہٰیں جن میں سب سے مشہور کردار ڈرامہ ’ہمسفر‘میں ماں کا تھا۔

عظمی گیلانی

ڈرامہ سیریل ماں میں ماں کے کردار سے مشہور ہونے والی عظمی گیلانی بھی بہت سے ڈراموں میں ماں کا کردار نبھا چکی ہیں اور لوگ ان کو اس روپ میں بہت پسند بھی کرتے ہیں ۔