پاپوا نیو گنی میں جیل وارڈن کی فائرنگ سے 17 قیدی ہلاک

پاپوا نیو گنی میں جیل وارڈن کی فائرنگ سے 17 قیدی ہلاک

پورٹ موریسی: افریقی ملک پاپوا نیوگنی میں قیدیوں کی جانب سے جیل توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران جیل وارڈن کی فائرنگ سے 17 قیدی ہلاک جبکہ 57 فرار ہو گئے۔ جیل سپرننڈنٹ انتھونی وائیگیمی جونئیر کے مطابق پورٹ موریسی میں واقع بوئیمو جیل سے بڑی تعداد میں قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی.

اس دوران وہاں موجود گارڈ نے ان قیدیوں کو فرار سے روکنے کیلئے فائرنگ کی جس سے 17 قیدی ہلاک ہو گئے جبکہ 57 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن میں سے 3 کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جیل سپرننڈنٹ کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدی انتہائی خطرناک ہیں جو تمام لوگوں کیلئے خطرے سے خالی نہیں۔ انہوں نے عوام کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے فرار ہونے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد پکڑے جائیں گے ان کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں