83سالہ معمر خاتون غلطی سے تین سو کلو میٹر کا سفر کر بیٹھی

83سالہ معمر خاتون غلطی سے تین سو کلو میٹر کا سفر کر بیٹھی

سکاٹ لینڈ ؛ 83سالہ خاتون گھر سے ہسپتال کے لیے نکلی مگر صرف ایک غلطی سے اس کے دس منٹ کا سفر آٹھ گھنٹوں ( تین سو میل ) پر محیط ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وکرسٹر علاقے کی 83سالہ خاتون ولیری جانسن گھر سے تو ہسپتال میں چیک اپ کے لیے نکلی تھی مگر غلطی سے وہ ایم 6روڈ پر جانے کی بجائے ایم 5پر کار لے گئی ۔ایم 6پر پہنچنے کے بعد اسے پتہ ہی چلا کہ وہ کون سی سڑک پر ہے کافی دیر گزرنے کے بعد اسے محسوس ہو کہ وہ غلط سڑک پر ہے ،جس کے بعد وہ یوٹرن ڈھونڈنے لگی ، مگر اسے نہیں پتہ تھا کہ سڑک کی تعمیر جاری ہے اور اس پر یوٹرن نہیں ہے ۔

ولیری جانسن کی گاڑی آٹھ گھنٹے چلنے کے بعدپیٹرول ختم ہوجانے کی وجہ سے بند گئی ۔ولیری کی پوتی کاکہناہے کہ جب زیادہ وقت گزرا تو اسے محسوس ہوا کہ دادی اماں گم ہو گئی ہے ۔جس اس نے دادی سے رابطہ کیا تو دادی نے بتایاکہ وہ یوٹرن ڈھونڈ رہی ہے ۔گاڑی بند ہونے کے بعد ایک شہری نے اس کی مدد کی اور واپسی کا راسطہ سمجھایا ۔جس کے بعد بوڑھی اماں اپنے گھر واپس پہنچنے میں کامیاب ہو ئی ۔