گلوکار جواد احمد کی نئی سیاسی جماعت کے لیے درخواست دائر

گلوکار جواد احمد کی نئی سیاسی جماعت کے لیے درخواست دائر

لاہور:پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد نے گلوکاری سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور خوب نام کمایا اس کے بعد انہوں نے سماجی کاموں میں قدم رکھااور اس میں بھی سب پر بازی لے گئے ۔لیکن اب جواد احمد نے ایک اور بڑا اعلان کیا ہے ۔جواد احمد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے درخواست دائر کی ہے .جواد نے اپنی سیاسی جماعت کا نام ’برابری‘ رکھا ہے ۔ نام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ نام سے واضح ہے یہ سب کے لیے برابری کا پیغام لائے گی اور سب کو برابر کے حقوق دلوائے گی ۔گزشتہ دنوں ایوان اقبال میں ہونے والی ایک تقریب میں جواد نے اس نئی سیای جماعت کا اعلان کیا اور ان کا موقف تھا کہ یہ جماعت مزدوروں اور طلبا کو خاص اہمیت دے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے خود قدم بڑھانا چاہیے اور ملک اور یہاں کے محنتی عوام کے لیے کچھ کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ جواد احمد پاکستانی پاپ گلوکاری دور کے مشہور گلوکار ہیں اور ان کے مشہور گانوں میں ’اچیاں مجاجاں والی‘بن تیرے کیا ہے جینا‘،’ڈھولنا‘ اور قومی نغمہ ’دوستی‘ شامل ہیں۔