کچن سے چند ماہ میں ’6 پیکس ایب‘ بنائیں

کچن سے چند ماہ میں ’6 پیکس ایب‘ بنائیں

لاہور: جسمانی صحت کی بات کی جائے تو خواتین اور مردوں کے لیے اس کے مختلف پیمانے ہیں اور دونوں کو جسمانی طور پر مضبوط رہنے کے لیے مختلف قسم کی ورزشیں کرنا پڑتی ہیں ۔اور مرد حضرات کی ورزش کی بات ہو تو سب سے پہلا نام ’سکس پیکس‘ کا ذہن میں آتا ہے ۔بہت سے لوگ حیران ہوتے ہیں کہ اداکار کس طرح اتنے کم عرصے میں اتنا وزب بڑھانے کے بعد فورا کم بھی کر لیتے ہیں جیسا کہ رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم کے لیے کیا اور عامر خان نے فلم دنگل  کے لیے کیا۔بات در حقیقت یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے اور نہ ہی آپ کو اس کے لیے سخت ورزش کی ضرورت ہے بلکہ آپ کا کچن آپ کے لیے بہترین معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔

امریکہ کی ایک یونیورسٹی Rutgers میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ جنک فوڈ کو خیر باد کہہ دیں اور اپنے کھانے میں پروٹینز کا استعمال زیادہ کردیں تو چند ماہ میں ہی آپ سکس پیکس حاصل کر سکتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق پیٹ کے اطراف میں جمع ہوئی چربی سکس پیکس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے اور اگر کھانے کی مدد سے اس پر قابو پا لیا جائے تو ہلکی ورزش سے ہی آپ اپنی پسندیدہ جسمانی ساخت حاصل کر سکتے ہیں۔