شمالی کوریا نے ایک اور جدید میزائل کا تجربہ کر لیا

شمالی کوریا نے ایک اور جدید میزائل کا تجربہ کر لیا

ٹوکیو:شمالی کوریا کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والا میزائل تجربہ ہرگز کوئی عا م میزائل نہیں تھا بلکہ یہ میزائل ایک بڑے جوہری بم کو بھی ہدف تک لے کر جانے کی صلا حیت رکھتا ہے،میزائل رکاوٹیں سے بچنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اس میزائل نے سات سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور جاپان کے مغربی سمندروں میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
شمالی کوریا کے حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ تجربہ نئے میزائل کی خوبیاں جانچنے کے لیے کیا گیا،دوسری طرف جنوبی کوریا کے فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک شمالی کوریا کے دعوی کی تصدیق نہیں ہوئی۔
شمالی کوریا کا میزائل خلا میں جانے اور پھر دوبارہ زمین کے مدار میں داخلے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بین البراعظمی میزائل میں یہ ایک جدید اور مشکل ٹیکنالوجی ہے۔
یاد رہے شمالی کوریا یکے بعد دیگرے میزائل تجربات کر رہا ہے جن میں کچھ تجربات کامیاب تو نہیں ہوئے لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی کھلی خلاف ورزیاں ضرور کی گئیں ہیں۔ امریکا اور جاپان سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں