ون بیلٹ ون روڈ فورم خطے کی ترقی میں تیزی لائے گا: شی جن پنگ

ون بیلٹ ون روڈ فورم خطے کی ترقی میں تیزی لائے گا: شی جن پنگ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے ون بیلٹ ون روڈ فورم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہم پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے روڈ فورم خطے کی معاشی ترقی میں تیزی لائے گا۔ فورم کے زریعے دنیا کو مثبت پیغام پہنچا اور عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا ہم کیس کے سیاسی مقصد کو آگے لیکر نہیں جا رہے۔ بنیادی ڈھانچے، شاہراہوں کا نیٹ ورک اور معیشت کی مضبوطی ترجیحات ہیں اور ون بیلٹ ون روڈ وژن سے دنیا کے تمام ملک مستفید ہوں گے۔شی جن پنگ نے کہا ون بیلٹ ون روڈ سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی اور چین تعاون کے ذریعےت رقی کو فروغ دینے کیلیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے دنیا کو جوڑنے کیلئے بیجنگ میں عالمی رہنماوں کی بڑی بیٹھک ختم ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سمیت 29 ممالک کے سربراہان اور 15 سو مندوبین شریک ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں