"را" کے دہشتگرد "کلبھوشن یادیو" کی عالمی عدالت میں سماعت کا آغاز ہو گیا

دی ہیگ: عالمی عدالت میں "را" کے دہشتگرد "کلبھوشن یادیو" کو بچانے کے لئے رونا رونے لگا۔ بھارت نے عالمی عدالت میں سماعت کے دوران موقف اختیار کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کو عملدرآمد سے روکا جائے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے اسے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد فوجی عدالت نے سزا سنائی۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ کسی بھی کیس کی شنوائی عالمی عدالت میں تب ہی ہوتی ہے جب دونوں فریق سماعت پر راضی ہوں۔ گزشتہ ہفتے آئی سی جے کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت 15 مئی کو ہو گی۔

واضح رہے بھارت نے آئی سی جے کو خط لکھ کر کلبھوشن یادیو کی سزا کے معاملے پر پاکستان پر ویانا کنوینشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔ بھارت نے 10 مئی کو جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں