رجنی کانت کی جان کو خطرہ

رجنی کانت کی جان کو خطرہ

ممبئی:بالی ووڈ  اور تامل فلموں سے شہرت پانے والے رجنی کانت نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا اور فلمی دنیا میں الگ مقام پایا ۔بنیادی طور پر رجنی نے تامل فلموں میں کام شروع کیا اور اس سے پہلے وہ ڈراموں میں بھی کام کر چکے تھے لیکن پھر ہندی فلموں کی طرف آگئے اور اس میڈیم میں بھی اپنا لوہا منوایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی نئی آنے والی فلم پارجیتھ  جو کہ انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان کی زندگی پر مبنی ہے ۔

 لیکن رجنی کانت اس فلم میں کام کرنے کی وجہ سے ایک مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں کیونکہ فلم نگری میں یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ پاریجیتھ کی کہانی درحقیقت ماضی میں ممبئی کے انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان کی حقیقی کہانی ہے۔فلم کی کہانی کے حوالے سے پھیلی ہوئی خبروں کے بعد رجنی کانت کو حاجی مستان کے بیٹے کی طرف سے ایک خط ملا ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر فلم میں حاجی مستان کا منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ ان کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ یہ پہلی بار ہے کہ رجنی کانت جیسی ایک انتہائی مقبول فلمی شخصیت کو ایک فلم کی کہانی پر کسی کی جانب سے دھمکیاں ملی ہوں۔