سانحہ مستونگ: وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے داعش کی ذمہ داری قبول کرنے کادعویٰ غلط قرار دے دیا

سانحہ مستونگ: وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے داعش کی ذمہ داری قبول کرنے کادعویٰ غلط قرار دے دیا


کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے داعش کی جانب سے سانحہ مستونگ کی ذمہ داری قبول کرنے کے دعوے کو غلط قرار دیا ۔ دوسری جانب جمعیت علماءاسلام کی جانب سے اس واقعہ کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ۔کوئٹہ شہر میں اس واقعہ کے خلاف ایک ریلی جے یو آئی کے دفتر سے نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاءمختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے اور وہاں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔


مظاہرے کے شرکاءسے جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جے یوآئی کے رہنماﺅں پر حملوں کے ملزمان کو بے نقاب کیا جائے ۔مستونگ حملے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی تھی لیکن بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے اسے ایک غلط دعویٰ قرار دیا۔
جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی اس واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔

مصنف کے بارے میں