صبا قمر ماہرہ خان سے زیادہ اچھی اداکارہ ہیں

صبا قمر ماہرہ خان سے زیادہ اچھی اداکارہ ہیں

ممبئی:بہت سی پاکستانی اداکاراوں نے بالی ووڈ میں کام کیا اور بہت اچھی فلمیں دیں ان مین سر فہرست ماہرہ خان ہیں ۔اگرچہ ان کے علاوہ بھی کئی اداکاراوں جن میں ماورا،حمائمہ ،مونا لیزا وغیرہ ہیں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے لیکن ان میں سب سے زیادہ شہرت ماہرہ خان کو ملی ۔ماہرہ کی پہلی ہی فلم بالی ووڈ کنگ شاہ خ خان کے ساتھ تھی اور اب ان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے پاکستان کی با صلاحیت اداکارہ صبا قمر نے جن کی فلم عرفان خان کے ساتھ آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی بھارتی ہدایت کاروں کے مطابق صبا قمر کی حالیہ فلم میں اداکاری کو دیکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صبا قمر ماہرہ خان سے زیاداہ اچھی اداکارہ  ہیں اور ان سے زیادہ با صلاحیت ہیں۔

واضح رہے کہ صبا قمر  بالی ووڈ کی نئی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کیا ہے جو 19مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے لیکن ابتدائی طور پر امریکہ میں ریلیز ہو گی ۔فلم میں صبا کے مد مقابل عرفان خان ہیں اور فلم کے ہدایت کار سکیت چوہدری ہیں۔