اب صرف نواز کا نہیں سب کا شو ختم ہو گیا ہے: آصف زرداری

اب صرف نواز کا نہیں سب کا شو ختم ہو گیا ہے: آصف زرداری

پشاور: سابق صدر آصف علی زرداری نے فاٹا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا جوش سے نہیں ہوش سے پارٹی چلے گی ہم نے پولیٹکل پارٹیز ایکٹ منظور کرایا ہے۔ ہمارے منظور کرائے گئے ایکٹ کی وجہ سے فاٹا میں ہر کوئی سیاست کر رہا ہے اور ہم نے جو کچھ کیا وہ اب آپ کے سامنے ہے۔

آصف زرداری نے کہا ہم چاہتے ہیں فاٹا کے پی کے میں ضم ہو صدر اور گورنر کا غلام نہ رہے جبکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں فاٹا کا فنڈ 3 ارب سے بڑھا کر 19 ارب روپے کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام چاہتی ہے اور اب یہ کام نہ ہوا تو پھر کبھی نہیں ہو گا۔ چاہتے ہیں فاٹا میں ہائیکورٹ ہو اورسپریم کورٹ کی رجسٹری بھی ہو  تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف ان کی دہلیز پر ملے۔

آصف زرداری نے کہا پختونوں کو پیپلز پارٹی نے شناخت دی اکیلا کمزور ہوں لیکن لوگوں کی طاقت مجھے آگے بڑھائے گی اور پیپلز پارٹی کی طاقت سے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں۔

انہوں نے فاٹا میں پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس حکومت کی طرف مت دیکھیں اور نہ ہی کوئی امید رکھیں ہم آئیں گے تو فاٹا اصلاحات نافذ کر کے رہیں گے۔ کارکن پارٹی کا جھنڈا لے کر ہر یونین کونسل میں جائیں اور اس مرتبہ میں، بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہونگے کیونکہ 2013  کے انتخابات میں کوئی مہم نہیں چلائی کوئی جلسہ نہیں کیا۔ یہ نہ دیکھو پچھلے انتخابات میں کتنی نشستیں حاصل کی تھیں اب یہ دیکھو کتنی نشستیں حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا یہ کاغذی شیر جب باہر بیٹھے تھے تو کتنی سیٹیں حاصل کیں تھیں۔ اس وقت شو صرف نواز شریف کا نہیں سب کا ختم ہو گیا اور اب عوام کا شروع ہو گا۔ کپتان ڈرائنگ روم سے نکل کر جلسے کرتا ہے اور شیخ رشید پہلے جلسے میں پہنچ کر کہتے ہیں کہ عمران میں آ گیا ہوں تم بھی آ جاؤ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں