نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکولوں میں بھی منشیات کے استعمال کا انکشاف

نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکولوں میں بھی منشیات کے استعمال کا انکشاف

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک نے ایک سرکاری اجلاس میں انکشاف کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بھی منشیات کا استعمال عام ہے۔ رکن پارلیمنٹ کے دعوے کی تصدیق جوائنٹ سیکرٹری کیڈ نے بھی کر دی ہے ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھی اسلام آباد کے دو سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ اجلاس میں موجود وزیر کیڈ  طارق فضل چودھری اپوزیشن رکن اسمبلی کے دعوے پر بھڑک اٹھے۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ یہ سارا تماشا میڈیا میں پبلسٹی کیلئے کیا جا رہا ہے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے فوراً وزیر موصوف کی ہاں میں ہاں ملا دی۔  انہوں نے اس امر کا اعتراف کیا کہ طلبہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں لیکن یہ گھناؤنا فعل وہ تعلیمی اداروں کی چار دیواری سے باہر کرتے ہیں۔

واضح رہے اسلام آباد کے پرائیوٹ اسکولوں میں بچوں کے منشیات کے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا کہ نجی اسکولوں کے 44 سے 53 فیصد بچے منشیات کے عادی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں