جرمنی کی معیشت میں استحکام اور ترقی کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا

جرمنی کی معیشت میں استحکام اور ترقی کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا

برلن:  جرمنی کی معیشت میں استحکام اور ترقی کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ملکی دارالحکومت برلن میں وفاقی وزارت اقتصادیات کی نئی ماہانہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک میں عوامی اور نجی سطح پر اشیائے صرف کی خریداری میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور ملکی برآمدات میں اضافہ بھی متوقع طور پر جاری رہے گا۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگلے3 ماہ کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح مزید کم ہو گی۔

مصنف کے بارے میں