سوڈان 2ملین مہاجرین اور پناہ گزینوں کی میزبانی کرے گا، عمر حسن البشیر

سوڈان 2ملین مہاجرین اور پناہ گزینوں کی میزبانی کرے گا، عمر حسن البشیر

دوحہ: سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے کہا ہے کہ سوڈان 2ملین مہاجرین اور پناہ گزینوں کی میزبانی کرے گا.

دوحہ فورم کے 17ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوڈان ان اولین ممالک میں شامل ہے جس نے پناہ گزینوں کے لئے1984میں قانون سازی کی تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے.

علاوہ ازیں انہوں نے پناہ گزین ریگولیشن قانون(2014) اور انسانی سمگلنگ ایکٹ(2014) کا بھی حوالہ دیا ۔ انہوں نے درفور امن معاہدے پر قطر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔یہ معاہدہ سوڈان حکومت اور درفور میں مقیم باغی گروہوں کے درمیان جولائی 2011میں طے پایا تھاجس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو ختم کر کے امن قائم کرنا تھا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مہاجرین کے مسائل کے حل اور چند ممالک میں غیر مستحکم صورتحال پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

مصنف کے بارے میں