آئیوری کوسٹ میں فوجی بغاوت کی کوشش، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،15ذخمی

 آئیوری کوسٹ میں فوجی بغاوت کی کوشش، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،15ذخمی

آبیجان:  آئیوری کوسٹ کے دوسرے سب سے بڑے شہر بوآکے کے وسطی حصے میں شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بوآکے کے وسطی حصے میں داخلے کے مقامات پر باغیوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 15کے قریب زخمی ہوئے ہیں جبکہ فائرنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے ۔

اس شہر میں یہ واقعات ملک کے تجارتی مرکز آبی جان میں پیش آنے والے ایسے ہی واقعات کے بعد شروع ہوئے، جن میں بغاوت کرنے والے فوجیوں کے خلاف مسلح آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔

حکم عدولی کرنے پر یہ فوجی اپنے لیے تنخواہوں کے ساتھ بونس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں